جمعرات، 13 اگست، 2015

صدارتی کلمات

ناظرین کرام ! بزم غزل کے روح رواں جناب چشتی صاحب'جناب منصور خوشتر صاحب اور ناظم مشاعرہ جناب کامران غنی صاحب آپ تمام حضرات نے جدید ٹکنالوجی کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئ جو یہ خوب صورت محفل سجائ ہے اس کے لئےآپ قابل مبارک باد ہیں۔
گرچہ ناچیز اس قابل نہیں تھا مگر آپ حضرات نے منصب صدارت عطا فرمائ ہے اس لئے منتظین کے علاوہ تمام ناظرین کا بھی ممنون ہوں۔
آج کا یہ ’آن لائن عالمی مشاعرہ‘ یقین جانئے کسی عظیم الشان مشاعرے سے کمتر نہیں تھا' جن معیاری کلام کو یہاں پیش کیا گیا اور پسند کیا گیا وہ تمام عمدہ اور معیاری تھے۔
اتنے خوب صورت شعرا و شاعرات کا حسین مجمع واٹس اپ کے شاید ہی کسی اور گروپ پر ہو '
آخر میں ایک بار پھر منتظمین جناب خوشتر اور چشتی صاحب کے شکریہ کے ساتھ اپنی گفتگو کا اختتام کرتا ہوں اس امید کے ساتھ کہ یہ محفل سجتی رہے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں