بزم غزل کے زیراہتمام گذشتہ 10اگست2015 کو دوسرے آن لائن مشاعرے کی عظیم الشان کامیابی کے بعد اب یوم آزادی کے موقع پر تیسرے آن لائن مشاعرے کا انعقاد جناب ایم آر چشتی کی صدارت اور جناب جمیل احمد شفیق کی نظامت میں کرنے کا فیصلہ قابل تحسین ہے جس کے لئے میں اراکین بزم غزل بالخصوص جناب ایم آر چشتی،منصور خوشتر، کامران غنی صبا وغیره کو پرجوش مبارکبا پیش کرتا هوں- میری بهی یہی دلی خواہش تهی اور اسکے لئے تجویز بهی پیش کی تهی- وطن عزیز کی آزادی کا جشن هو اور محبان اردو پیچهے رہ جائیں،ایسا کبهی سوچا بهی نہیں جاسکتا-وطن عزیز کی سلامتی اور اسکے استحکام کی ذمہ داری ملک کے ہر شہری پر عائد هوتی هے-چنانچہ اس مشاعرہ کے توسط سے شعرائے اردو کو نہ صرف اپنی حب الوطنی کا مظاہرہ کرنے بلکہ ملک کے عوام کو جذبئہ حب الوطنی سے سرشار کرنے کا بهی سنہری موقع ملے گا- مشاعرے کو پچهلے دو تین دنوں میں توقع سے زیادہ اور بےپناہ مقبولیت حاصل هوئ هے-
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں