ہفتہ، 15 اگست، 2015

معروف شاعر ایم آر چشتی کے صدارتی کلمات

محترم ناظرین
بزم غزل کے ذریعہ یوم آزادی کے موقعہ پر منعقد اس تیسرے آن لائن بین الاقوامی مشاعرہ میں شامل تمام شعراء شاعرات دانشوران اور صحافی حضرات  کا ہم  شکریہ ادا  کرتے ہیں.
آپ کے بے پناہ خلوص کا نتیجہ ہے کہ بزم غزل کامیا بی کی نت نئ عبارتیں لکھ رہا ہے.  احمد اشفاق صاحب کی سر پرستی  منصور خوشتر صاحب کی لگن اور کامران غنی صبا صاحب کی بے لوث خدمت  بزم غزل کی کامیابی کی ضمانت ہے.
آج کے مشاعرہ کی یہ خاصیت رہی کہ جہاں شعراء اور شاعرات نے منتخب اشعار پیش کئے وہیں باذوق سامعین نے انہیں دادو تحسین سے نوازنے میں فراخ دلی کا مظاہرہ کیا.
اپنی نوعیت کے منفرد اس آن لائن مشاعرہ میں وقت گزرنے کا احساس ہی نہیں ہوا. ناظم مشاعرہ جمیل اختر شفیق  اور کامران غنی صبا  دونوں بہترین شاعر کے علاوہ بہترین ناظم مشاعرہ بھی ہیں انہوں نے اس آن لائن مشاعرہ کو اسٹیج مشاعرہ کی صورت دے کر یہ ثابت کر دیا کہ سوشل میڈیا پہ بھی ان کی دسترس ہے..

آپ سبھی کا ایک بار پھر دل کی عمیق گہرائیوں سے شکریہ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں