ہفتہ، 15 اگست، 2015

منصور قاسمی کے اشعار


وطن کی عزت و ناموس اب لٹنے نہیں دیں گے
ترنگا شان ہے اپنی کبھی جھکنے نہیں دیں گے

ترا احسان بے حد اے شہیدان وطن ہم پر
تری قربانیوں کو رائیگاں جانے نہیں دیں گے

ہمارا بھی ہے خوں شامل یہاں کے ذرے ذرے میں
وہ دشمن امن کا ہے جو کہے رہنے نہیں دیں گے

اخوت آشتی کا گیت گائیں ،عہد یہ کر کے
فضا ہم نفرتوں کی اب کبھی بننے نہیں دیں گے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں