آج دشمنان اسلام یہ دیکھ رہے ہیں کہ ہم سبھی مسلمان کس طرح اپنے آقا کی پیدائش کی خوشی منا رہے ہیں. بغیر کسی تفریق کے آج ہم سب ایک پلیٹ فارم پر جمع ہیں. کس میں اتنی ہمت ہے کہ ہمارے درمیان انتشار پھیلا سکے. ہم بھلے ہی بہت برے ہیں مگر جب اپنے آقا کی عظمت پر کوئی حرف آتا ہے تو ہمارا جذبہ ایمانی جاگ جاتا ہے اور تقدس رسالت پہ قربان ہونے کو بے چین ہو جاتے ہیں.
واقعی آج کا مشاعرہ بہت کامیاب رہا. ایک طرف جہاں ہم درود پاک کے گلدستے اپنے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں پیش کر کے اپنی خالی جھولی کو ثوابوں سے بھر رہے تھے وہیں مسلم اتحاد کا پرچم لہرا کر دنیا کو بتا رہے تھے کہ ہم نبی کے دیوانے ایک تھے ایک ہیں اور ایک رہیں گے.
اس کامیاب مشاعرہ کے انعقاد کے لئے صدر محترم ڈاکٹر شہاب ظفر اعظمی صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں. ساتھ ہی کامیاب نظامت کے لئے عزیزان گرامی جناب جہانگیر نایاب صاحب اور جناب عامر نظر صاحب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں