جمعرات، 24 دسمبر، 2015

نوجوان شاعر عامر نظر کی نعت پاک

درِ محبوب کے صدقے کرم اتنا خدا کرنا
مدینے کی گلی میں جسم سے سانسیں جدا کرنا

نہیں یہ ہو نہیں سکتا کسی پر آسرا کرنا
غلامِ مصطفیٰؐ ہیں جانتے ہیں دل فدا کرنا

اشاروں سے فلک پر چاند جب ٹکڑوں میں بٹ جائے
یہی شانِ رسالت ہے نبیؐ کا معجزہ کرنا

زمیں کو ناز ہے اس نے لیا ہے پاؤں کا بوسہ
شہنشاہِ مدینہ کچھ ہمیں بھی تو عطا کرنا

تری دہلیز سے اٹھ کر کہاں جائیں گے ہم عامرؔ
خدا کے واسطے ہم پر کرم یا مجتبیٰؐ کرنا

عامرؔ نظر

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں