جمعرات، 24 دسمبر، 2015

جناب اصغر شمیم صاحب کا کلام

نعت

مدینے کی گلیوں میں گھر چاہتا ہوں
وہ روضئہ اقدس  کا در چاہتا ہوں

کہیں دل مرا اب یہ لگتا نہیں
مدینے کی شام و سحر چاہتا ہوں

مری مشکلیں ساری ہو جائیں آساں
کرم آپ کا سر بسر چاہتا ہوں

کہیں اور جانے کی حسرت نہیں ہے
مدینے کا اب میں سفر چاہتا ہوں

جو دل میں ہے میرے وہ آ جائے لب پر
دعاؤں میں اصغر اثر چاہتا ہوں

اصغر شمیم، کولکاتہ، مغربی بنگال

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں