جمعرات، 24 دسمبر، 2015

نصر بلخی صاحب کی نعتیہ شاعری

نصر الدین بلخی نصر

عالم گنج، پٹنہ

نعت شریف

جو پائے احمد مرسل پہ اپنا سر ہوتا

یہ قصرو در ہی نہیں زیر ِ بحر و بر ہوتا

یہ جسم و جان لہو ہوتا خوں میں تر ہوتا

کٹے جو عشق محمدﷺ میں وہ جگر ہوتا

وہ چوم لیتے شب غم میں اشکِ فرقت کو

مرے خدا مرے نالوں میں وہ اثر ہوتا

تمہارے خلق کا حاصل بنا ہے سارا وجود

نہ آسمان و زمیں اور نہ خشک و تر ہوتا

تمہارے ہجر کا صدمہ عذاب ِ جان بنا

خوشا نصیب مدینے کا اک سفر ہوتا

تمام دولتِ دنیا حقیر تر لگتی

تمہارے در کا گدا کاش کہ نصر ہوتا

رابطہ:9905055746

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں