جمعرات، 24 دسمبر، 2015

جناب واحد نظیر صاحب کی نعت شریف

نعت پاک
نادم ہیں، شرمسارہیں اپنی خطا پہ ہم
قانع بھی رہ نہ پائے نبی کی رضاپہ ہم

والشمس و والضحیٰ کی ضیا ہے نگاہ میں
حاوی رہے ہیں وقت کی کالی گھٹا پہ ہم
                      ق
ایسی کہاں بساط ، لکھیں نعتِ مصطفیٰ
قادر کہاں ہیں قدرتِ حرف ونوا پہ ہم
ایمان  اپنا  آیتِ  لاتقنطوا  پہ  ہے
مولیٰ بھروسہ رکھتےہیں تیری عطا پہ ہم

ممکن نہیں کہ ٹھہریں حساب و کتاب میں
رکھتے  ہیں  آس  شافعِ روزِ جزا پہ ہم

اے جاں فزا ، فضائےمدینہ تجھے سلام
مصرع یہ روز لکھتے ہیں دوشِ صبا پہ ہم

نظروں میں ہو نظیر کی  مولیٰ یہ نظارہ
لب پر ہو نعت اور ہوں درِ مصطفیٰ پہ ہم

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں