خراج عقیدت
معزز صدر مشاعرہ محترمہ نور جہاں جمشید پوری صاحبہ، ناظم مشاعرہ محترم جناب ایم آر چشتی صاحب اور بزم غزل کے اس عالمی آڈیو مشاعرہ میں شریک تمام شعرائے ذی وقار و با ذوق سامعین کرام، السلام علیکم!
جیسی کہ آپ سبهوں کو اطلاع ہے کہ اردو شعرو ادب کی دنیا میں بین الاقوامی شہرت کی حامل ایک مایہ ناز شخصیت اور عظیم دانشور جناب زبیر رضوی کی روح عین اس وقت قفس عنصری سے پرواز کر گئ جبکہ وہ دہلی کی ایک تقریب میں تقریر فرما رہے تهے-انا لله وانالله راجعون-ع جو پرانے بادہ کش تهے وہ اٹهتے جاتے ہیں-ابهی ممتاز فکشن نگار عابد سہیل اور بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر ندا فاضلی کی اموات کا غم تازہ ہی تها کہ زبیر رضوی بهی داغ مفارقت دے گئے-
ہمہ جہت شخصیت کے مالک زبیر رضوی ایک ممتاز شاعر اور ڈرامہ نویس کے علاوہ ایک کامیاب اور مقبول عام ناظم مشاعرہ بهی تهے- لہذا ایسے وقت میں جبکہ اس آنلائن عالمی ادبی بلاگ "بزم غزل" کا یہ دسواں تاریخی اور دوسرا آڈیو مشاعرہ شروع ہونے جارہا ہے،سب سے پہلے ہم بزم غزل کی جانب سے ان تمام مرحومین کی ناگہانی اموات پر اپنے گہرے رنج وملال کا اظہار کرتے ہیں- ان سبهوں کے انتقال سے اردو زبان وادب کو جو عظیم خسارہ ہوا ہے شاید مستقبل قریب میں اس کی تلافی ممکن نہیں- الله رب العزت تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں درجات بلند کرے نیز پسماندگان وتمام متعلقین کو یہ اندوہناک غم برداشت کرنے کی قوت عطا فرمائے:
موت اس کی ہے کرے جس کا زمانہ افسوس
یوں تو دنیا میں سبهی آئے ہیں مرنے کے لئے-
ہفتہ، 20 فروری، 2016
تعزیتی کلمات - پروفیسر اسرائیل رضا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں