............. نعت پاک...............
اگر دیکھی محمدۖ تو نبوت آپکی دیکھی کرم دیکھا'عمل دیکھا' مثالی زندگی دیکھی
نہ اس نے غم ھی دیکھاھے'نہ اس نے تیرگی دیکھی
کلام پاک کی جس نے ذرا بھی روشنی دیکھی
عقیدت کھہ رھی ھے آج اسکی چوم لوں آنکھیں
کہ جس نے گنبد خضرا پہ چھائ چاندنی دیکھی
یھاں سے مانگنے والا کبھی خالی نھیں لوٹا
اگر دیکھی تو بندے کی عقیدت میں کمی دیکھی
نہ ھو مایوس اے انساں زیارت یوں بھی ھوتی ھے
اسیکو دیکھ لے جس نے مدینے کی گلی دیکھی........!!
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں