راہ حق پہ جان و دل سے ہم کو چلنا چاہیئے
دشمن اسلام سے ہرگز نہ ڈرنا چاہیئے
عظمت و رفعت ہمیں مل جائے گی ہے قول رب
شرط ہے دل صاحب ایمان بننا چاہیئے
یہ جہاں شمس و قمر جھک جائیں گے قدموں پہ سب
پیکر اخلاق بھی ہم سب کو ہونا چاہیئے
گوش بر آواز ہو کہ وقت کہتا ہے ہمیں
ابن قاسم اور صلاح الدین بننا چاہیئے
خواہش جنت ہے جن کو اور رضائے مصطفی
دولت قرآن سینے میں بسانا چاہئیے
ہر جگہ ایمان کے کچھ راہزن موجود ہیں
دیکھ اے منصور تم ان سب سے بچنا چاہیئے
منصور قاسمی ، ریاض ،سعودی عرب
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں