ہفتہ، 28 نومبر، 2015

اظہار تشکر:ڈاکٹر زرنگار یاسمین

اظہار تشکر!                                        از- "ڈاکٹر زر نگار یاسمین"                                         معزز صدر و شعراء کرام اور دانشوران شعر وادب!              "بزم غزل" کے زیر اہتمام یہ پانچواں آنلائن عالمی مشاعرہ  اپنی ایک اور گہری چهاپ چهوڑتے ہوئے اب اپنے اختتام کو پہنچا- اس طرحی مشاعرہ کی عظیم الشان کامیابی کا اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قدرے مشکل طرحی مصرع کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں شعراء کرام نے اپنے اپنے طور پر نہایت ہی عمدہ،معیاری اور نفیس طرحی کلام پیش کیا اور با ذوق حضرات نے بهی دل کهول کر داد و تحسین کی ڈالیاں نچهاور کیں- میں بطور خاص ڈاکٹر شہاب ظفر آعظمی کی شکر گذار هوں جنہوں نے اپنی عالمانہ صدارت سے اس عظیم الشان طرحی مشاعرے کو رونق بخشی- بزم غزل کا یہ پودا جسے محترم احمد اشفاق، ایم آر چشتی، ڈاکٹر منصور خوشتر اور کامران غنی صبا نے باہم مل کر لگایا اور پروفیسر عبد المنان طرزی ، پروفیسر اسرائیل رضا کی سرپرستی میں ذی وقار شعراء کرام، دانشوران شعر و ادب اور با ذوق سخن شناسوں نے جس طرح اس کی آبیاری کی، اسے سجایا اور سنوارا، اس سے  ثمر بار هوکر اب یہ اپنی شہرت اور مقبولیت کی ہفت خواں طے کر رہی ہے- میں بزم غزل کی جانب سے اپنے تمام مداحوں اور قدر دانوں کا صمیم قلب سے ہدیئہ تشکر پیش کرتی ہوں، الله اسے نظر بد سے محفوظ رکهے اور جس خلوص دل سے اردو زبان وادب کی ترویج واشاعت میں یہ سرگرم عمل ہے اس میں مسلسل کامیابی و کامرانی عطا فرمائے، آمین یا رب العالمین! انہیں چند کلمات کے ساتهہ اب آخر میں آپ تمام کہکشان علم وادب کا ایک بار پهر شکریہ ادا کرتی هوں-

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں