**********غزل**********
میرے اپنے سب کنارے ہوگئے
ہم سفر جب تیز دھارے ہو گئے
مفلسی میں ہائے رے یہ بے بسی
دور ہم سے دوست سارے ہوگئے
عیب جوئی تم نے کی کچھ اس طرح
عیب میرے سب تمہارے ہوگئے
تیرگی کی حکمرانی کیوں نہ ہو
ایسے ویسے چاند تارے ہوگئے
آئے ان کے جب قدوم میمنت
خوبصورت سب نظارے ہوگئے
شاعری کی ان سے نسبت جوڑکر
جو بھی لکھا نظم پارے ہوگئے
موسم گل نے جو چھیڑا اے حسن
پھر سے تازہ زخم سارے ہوگئے
حسن امام قاسمی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں